۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
امام جمعه موقت مراغه

حوزہ/ حجت الاسلام محمدی راد: دور حاضر میں کتاب خانے سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئے جس کی وجہ سے کتابیں دید انسانیت سے پوشیدہ ہوگئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام حمید محمدی راد نے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا: ایرانی رضاکار فورسز کے مختلف میدانوں میں جیسے کہ دفاعی، ثقافتی، منطقہ محرومہ کی آباد کاری میں، اور ملک کے علمی میدان میں موثر نقوش رہے ہیں۔

مراغہ کے وقتی امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایرانی رضاکارانہ فورس وہ بیج ہے کہ جسے امام راحل نے الہی مشیت اور ارادے کے تحت بویا، کہا کہ: اس بوئے گئے درخت نے کثرت سے قیمتی پھل دیے ہیں ۔

انہوں نے ہفتہ کتاب اور کتاب خوانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ: یہ ہفتہ معاشرے کے لئے کتاب اور کتاب خوانی کی قدر و قیمت کو پہچاننے کے لئے بہترین فرصت ہے۔

حجت الاسلام محمدی راد نے مزید کہا کہ: دور حاضر میں کتاب خانے سوشل میڈیا کی بھینٹ چڑھ گئے جس کی وجہ سے کتابیں دید انسانیت سے پوشیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: کتاب اور کتاب خوانی کی ترویج کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ تحفہ میں دوسروں کو کتابیں پیش کریں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امام جمعہ نے کہا کہ: گھر میں موجود کتاب اور قرآن کریم کا مطالعہ کرنا چاہئے اور اگر گھر میں قیمتی اور قدیمی کتابیں موجود ہوں تو اسے کسی کتاب خانے کے لیے وقف کر دینا چاہیے کیونکہ یہ کتابیں معاشرے کا ثقافتی اور علمی سرمایہ ہیں۔

کتاب خوانی کا باضابطہ اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ کتاب خوانی کی ثقافت لوگوں میں رائج ہو سکے اور آنے والی نسلیں کتاب سے فائدہ اٹھانے کا شوق رکھیں، کیونکہ یوں ہی مطالعہ اور کسب علم کے رجحان کو بڑھاوا دیا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .