۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نرجس شکرزاده

حوزہ/ حوزہ علمیہ خواہران کی محقق کا کہنا ہے کہ ہمیں میڈیا اور ہنر کی صلاحیتوں کو بالخصوص قومی میڈیا کی بہت بڑی صلاحیت کو اس طرح استعمال کرنا چاہیے کہ معاشرے کے افراد بالخصوص نوجوان نسل کتابیں پڑھنے کے شوقین ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ خواہران کی محقق، خواہر نرجس شکرزادہ نے کتاب اور کتاب خوانی کے ہفتے کی عزت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ: معاشرے کی ثقافی ارتقاء کی نشانیوں میں سے ایک مطالعہ کی ثقافت کا اہتمام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ: مقام معظم رہبری کے بیانات اور رہنمائیوں کے تناظر میں لوگوں اور بالخصوص ذمہ داروں کو اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے میں دوگنا اہتمام کرنا ہوگا، اور خاص طور سے مدیر اور ذمہ داروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس مسئلے کو اپنی ثقافت کی فہرست میں اعلی مقام دیں۔

انہوں نے اپنی بات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ: اس سلسلے میں بلاشبہ ہمیں میڈیا اور ہنر کی صلاحیتوں کو بالخصوص قومی میڈیا کی بہت بڑی صلاحیت کو اس طرح استعمال کرنا چاہیے کہ معاشرے کے افراد بالخصوص نوجوان نسل کتابیں پڑھنے کے شوقین ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: دوسری جانب سے ایسا کام کریں کہ کتابخوانی اور مطالعہ کی دعوت معاشرے میں امر بالمعروف کی حیثیت اختیار کر لے، یعنی ہر فرد اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .