اتوار 11 مئی 2025 - 23:33
میڈیا اور اس سے وابستہ افراد مطالعہ کی ثقافت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں

حوزہ/  تہران میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران بعض ثقافتی ماہرین نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ مطالعے کی ثقافت کو فروغ دینا ایک سماجی ضرورت ہے جس کے لیے ذمہ داران کی سنجیدہ حمایت اور میڈیا کے درست استعمال کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران کتاب اور مطالعے کی ثقافت کے فروغ اور اس کے تقاضوں پر گفتگو کے لیے حوزہ و یونیورسٹی کے بعض اساتذہ اور ثقافتی ماہرین سے گفتگو کی گئی، جس کا خلاصہ حوزہ نیوز کے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے:

جامعہ کے استاد اور میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر محمد حسنی نے معاشرے میں مطالعے کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: کتاب خوانی سب سے پہلے ہماری ادراکی اور فکری صلاحیتوں کو تقویت دیتی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا اور اس سے وابستہ افراد پر خاص ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مطالعے کی ترویج میں اپنی صلاحیتوں اور وسائل سے بخوبی استفادہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دیہاتی کو قرآن کی ایک آیت سنائی اور فرمایا: "جاہل آیا تھا، فقیہ واپس گیا"۔ یہاں ایک لطیف نکتہ یہ ہے کہ آج جب ہماری ادراکی طاقتیں میڈیا کے ذریعے متاثر ہو رہی ہیں جیسا کہ سوشل میڈیا، فلم، سیریز اور انٹرنیٹ کا بڑھتا ہوا استعمال، تو ایسے میں کتاب خوانی ایک ناگزیر ضرورت بن چکی ہے، چاہے وہ غیر مؤثر یا غیر جانب دار کتابیں ہی کیوں نہ ہوں (گمراہ کن کتابوں کے سوا)۔ کیونکہ نفسیاتی نقطۂ نظر سے مطالعہ انسانی ذہنی و فکری نشوونما کے لیے نہایت مؤثر ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha