۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حنا تقوی

حوزہ/لاہور میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم لاہور شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا اجلاس وحدت ہاوس شادمان لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم لاہور حنا تقوی نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمیٰ نقوی، ساجدہ، افشین، حمیرا، فریحہ، نجبہ، بشریٰ، عذرا، رباب، عندلیب اور رضوان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ماہ دسمبر میں منعقد ہونیوالے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذمہ داری ملتے ہوئے امام زمان علیہ السلام سے عہد کیا تھا کہ اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری اور خلوص سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیں میدان عمل میں سرگرم رہنا ہوگا۔ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ پُرآشوب دور میں استعمار کا نشانہ مسلمان خواتین اور بچے ہیں، جن کو وہ اسلام سے دور کرنے کیلئے اربوں روپے کا سرمایہ خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خواتین کی اسلامی خطوط پر تربیت کرنا ہوگی اور انہیں دینی اقدار سے روشناس کروانا ہوگا تاکہ خواتین جہاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں گی وہیں اپنے بچوں کی تربیت بھی بہتر انداز میں کر پائیں گی۔ حنا تقوی کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اس حوالے سے دسمبر میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرے گا جس میں خواتین کی تربیت کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرد کی تربیت ایک فرد کی تربیت ہے جبکہ ایک عورت کی تربیت ایک خاندان کی تربیت ہے، اس لئے خواتین کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کی چکاچوند نے آج کی عورت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ میڈیا کی اس یلغار میں عورت اپنا تقدس کھو کر شمع محفل بن چکی ہے،ہمیں اس عورت کو اس کا تقدس واپس دلانا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .