۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
احمد نظری - امام‌ جمعه موقت شاهرود

حوزہ / ایران کے شہر شاہرود  کے امام جمعہ نے کہا: قرآن مجید انسانی ضروریات کے مطابق بات کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر شاہرود  میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے مدرسہ علمیہ ثقلین میں منعقد ہونے والی ایک نشست میں حجت الاسلام احمد نظری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں قرآن کریم کو ایک جامع کتاب کی حیثیت سے دیکھنا چاہیے۔ کیونکہ اس میں پوری زندگی کے لیے اصول و ضوابط موجود ہیں۔

انہوں نے دینی مدارس میں قرآنی مسائل پر کم توجہی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: افسوسناک امر یہ کہ بعض قرآن کریم کو بہت سطحی نظر سے دیکھتے ہیں جبکہ قرآن مجید کو بہت دقیق نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کا سامان میسر ہوسکے۔

شہر شاہرود  کے امام جمعہ نے قرآن مجید کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم  عالم خلقت کی تھیوری ہے جس طرح عالم خلقت میں موجودات بے انتہا ہیں اسی طرح میں قرآن مجید میں تھیوریاں بھی بے انتہا ہیں۔

انہوں نے زندگی میں قرآن پر عمل کرنے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طلاب دینی کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم میں قرآن مجید کو خاص طور پر اہمیت دیں کیونکہ قرآنیات پر کام کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور لگن کی ضرورت ہے۔

شاہرود اوپن یونیورسٹی کی علمی کمیٹی کے رکن نے کہا: یونیورسٹیوں میں بھی قرآنی مضامین شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا: قرآن کریم میں مطالب انسانی ضروریات کے مطابق ہیں۔ دینی مدارس کو چاہیے کہ وہ قرآنی آیات میں جستجو کرکے یونیورسٹیوں اور علمی مراکز کو قرآنی سبجیکٹس فراہم کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ : ہمیں قرآن کریم کو ایک جامع کتاب کے طور پر دیکھنا چاہیے کہ جس میں انسان کی پوری زندگی کے لیے اصول و ضوابط موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .