حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتر میں منعقدہ تفسیر کے درس میں حجت الاسلام والمسلمین حسینی پور نے قرآن کریم کے بلند مقام اور عمیق مفاہیم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم کی حقیقت کو سمجھنا صرف پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) اور موجودہ زمانے میں حضرت ولی عصر (عج) کی مقدس ذات کے لیے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا: قرآن کریم کے مفاہیم یا تو تقویٰ کی دعوت دیتے ہیں یا تقویٰ کا نتیجہ ہیں۔ ان تعلیمات کا حتمی مقصد انسان کی تربیت ہے۔
حجت الاسلام حسینی پور نے مزید کہا: مومن متقین کی تمہید ہیں اور انہیں آیت "وَاتَّقُوا اللَّہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ" کے مطابق اپنی استطاعت کے مطابق تقویٰ کے راستے پر چلنا چاہیے۔
انہوں نے دین کے خلاف دشمنیوں کے تسلسل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کبھی بھی اپنی جدوجہد سے باز نہیں آتا اور ہمیں بھی بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے، جن میں نفس امارہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے بے راہ روی، ذخیرہ اندوزی اور ثقافتی یلغار کو دشمن کے ان ذرائع میں سے قرار دیا جو لوگوں کو دین سے دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اگرچہ یہ سب امور اپنی پوری شدت سے جاری ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوں گے۔
شہر اراک کے امام جمعہ نے کہا: مومن انسان کو اپنی پوری طاقت اور یقین کے ساتھ حق کے راستے پر ثابت قدم رہنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ