حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ فجر کے نائب کمانڈر برائے عوامی بسیج امور، امیر جاہدی نے کہا ہے کہ قرآن کریم میں تدبر کے ذریعے ہم معاشرے کے سوالات اور ضروریات کا جواب دے سکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے شیراز میں منعقدہ ملک گیر "دوسری قرآنی تقریب طلاب و روحانیون بسیجی" کے دوران کہی، جس کی میزبانی ایران کے تیسرے حرم اہل بیت(ع) نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس قرآنی تقریب میں ملک کے ۳۲ صوبوں سے تعلق رکھنے والے طلاب اور بسیجی علماء نے شرکت کی، جن میں ۱۹۶ قرآنی نخبگان بھی شامل ہیں۔
امیر جاہدی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آیتاللہ خامنہای ہمیشہ قرآن کریم کو زندگی کا مرکز قرار دینے پر زور دیتے آئے ہیں، یہاں تک کہ انقلاب اسلامی سے پہلے بھی وہ اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ ہر شخص کو ایک چھوٹا قرآن ساتھ میں رکھنا چاہیے اور قرآن میں تدبر کا عادی بننا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں اگر ہمیں معاشرے کے سوالات کا جواب دینا ہے تو اس کا واحد راستہ قرآن کریم ہے۔ طلاب اور علماء کی ایک بڑی ذمہ داری یہی ہے کہ وہ اس قرآنی ظرفیت سے فائدہ اٹھائیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔









آپ کا تبصرہ