۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین پورذهبی

حوزہ/ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین پور ذہبی نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کے معاشرتی طرز زندگی پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے معاشرے کے درد پر کتنی توجہ دیں آپ (س) معاشرتی شعبوں میں ہمیشہ پیش قدم رہتی تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران صوبہ کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین عبدالرضا پورذہبی نے آج شہر سنندج کی جامع مسجد میں جشن فاطمی کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کی زندگی کامیابیوں سے بھری ہوئی تھی۔

نمائندہ ولی فقیہ نے بیان کیا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی کو کئی حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے جیسے: شوہر داری ، معاشرتی زندگی اور بچوں کی پرورش وغیرہ۔

حجت الاسلام و المسلمین پورذہبی نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ (س) رسول خدا (ص) کے لئے ایک عظیم اور مکمل فرصت تھیں آپ(س) نے ہمیشہ ولایت و امامت کا دفاع کرنے میں پیش قدمی کی ، جو کہ اسلام کی اس عظیم المرتبت خاتون کی بصیرت اور سیاسی و مذہبی عمیق فکر کی علامت ہے،لہذا اس خاتون کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہے۔

استاد حوزہ نے بیان کیا کہ آنحضرت(س)بیوی ہونے کے ناطے، امام علی علیہ السلام کے لئے ایک مثالی اور کامل بیوی تھیں،آپ ہمیشہ راہ اسلام میں علی(ع) کی مدد کیاکرتی تھیں اور امیر المؤمنین (ع) کے لئے حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنتی تھیں۔

حجت الاسلام و المسلمین عبدالرضا پور ذہبی نے مزید بتایا کہ بی بی دو عالم (س) کی مادری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ (س) نے اپنی گود میں ایسے عظیم بچوں کو تربیت دی کہ جو اسلام کے شناختہ شدہ ہیں اور اس کو حضرت فاطمہ کی مادری کا نتیجہ سمجھا جاسکتا ہے۔

کردستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا کہ حضرت فاطمہ (س) کے معاشرتی طرز زندگی پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے معاشرے کے درد پر کتنی توجہ دیں آپ(س) معاشرتی شعبوں میں ہمیشہ پیش قدم رہتی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .