۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سید مهدی میرباقری

حوزہ/ خطیب حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) قم نے کہا کہ نصرت الہی، دراصل حضرت زہرا(س)کی محبت ہے، روایت کے مطابق، قیامت کے دن محبت حضرت فاطمہ زہرا (س) انسانوں کی نجات دہندہ ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق،حجت ‌الاسلام و‌المسلمین سید مہدی میرباقری نے جشن فاطمی کی مناسبت سے ، حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ روایات کے مطابق،جب جبرئیل رسول خدا(ص) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے رسول خدا(ص) کو جنت کا ایک پھل دیا اور عرض کیا کہ خدا نے سلام بھیجا ہے، یہ پھل خدا کی طرف سے تحفہ ہے پیغمبر نے اس الہی پھل کو سینے سے لگایا لیکن جبرئیل نے اسے تناول فرمانے کا حکم دیا اور حضرت زہرا(س)کانوررسول خدا(ص)کے سلب میں منتقل ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم شیخ صدوق(رح) نے علل الشرائع میں نقل کیا ہے کہ رسول خدا(ص) فرماتے ہیں: مجھے حضرت زہرا(س) سے جنت کی خوشبو آتی ہے۔

استاد حوزہ علمیہ قم نے بیان کیا کہ رسول(ص) کے وجود پاک بہترین خوشبو سے معطر ہے کہ تمام فرشتے اور عالم اس خوشبو کو سونگھنے کے لئے بے چین ہیں،حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں حضور کی اس خوشبو کو میں محسوس کرتا تھا اور جب آپ (ص) نبوت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے تو میں نے نبوت کی خوشبو سونگھی اور رسالت کے نور رسول خدا(ص)کی مبارک پیشانی سے نمایاں رہتا تھا۔

حجت الاسلام والمسلمین میرباقری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم(ص)  اور خدائے تعالیٰٰ کے مابین ایک خاص تعلق ہےاورجسے خدا پسند کرتا اپنی عظمت کے نور سے رسول(ص)کو عطا فرماتا تھا۔

خطیب حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) نے بیان کیا کہ خدا کے رسول سے وفاداری اور رسول خدا کی اطاعت در حقیقت خدا سے وفاداری اور  احکامات الہی کی اطاعت ہے اور یہ وہی مقام و منزلت ہے جو خداوند عالم نے رسول اللہ کو عطا کیا۔

حجت الاسلام میر باقری نے کہا کہ کائنات میں فضیلت کے اعتبار سے رسول اللہ(ص) سے بڑھ کر کوئی مخلوق نہیں ہے، رسول خدا کی زیارت خداوند متعال کی زیارت ہے اور قیامت کے دن ہر مومن اپنے اپنے ایمان کے درجے کے مطابق رسول اللہ(ص)کے اعلی مقامات کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ ایک ایسے عظیم المرتبت اور اعلیٰ مقام پر فائز  نبی کہتے ہیں کہ جب میں جنت اور رضوان الہی کی خواہش کرتا ہوں تو میں حضرت فاطمہ(س) کی خوشبو سونگھتا ہوں۔

خطیب حرم حضرت فاطمہ(س)نے بیان کیا کہ در حقیقت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات میں اعلیٰ مقامات اور انوار الہی اتنے عیاں ہیں کہ اس کی تفصیل بیان نہیں کی جاسکتی ہے اور ان امور اور مباحث کا بہت ساری روایات میں ذکر موجودہے۔

حجت الاسلام و المسلمین میر باقری نے کہا کہ امام باقر علیہ السلام نے ایک روایت میں عالم آخرت کے مناظر کی نشاندہی فرمائی ہے اور فرمایا ہے کہ قیامت کے دن نور کے منبروں کو  انبیاء اور آئمہ معصوم علیہم السلام کے لئے نصب کردیا جائے گا اور حضرت علی(ع) ایک ایسا خطبہ دیں گے کہ آج تک کسی نے نہیں سنا ہو گا اور فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، شان و شوکت کے ساتھ محشر میں داخل ہوں گی، ہزاروں فرشتے آنحضرت کے ساتھ جنت میں آئیں گے اور اس وقت آپ خدا سے اپنے چاہنے والوں کیلئے بہترین مقامات اور درجات کی درخواست کریں گی خداوند متعال حکم فرمائے گا کہ اے فاطمہ(س)اپنے چاہنے والوں میں سے جن کو بھی چاہیں اپنے ساتھ جنت لے جائیں پس آنحضرت کے چاہنے والے جنت میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقدس ہستی جو مؤمنین کی حفاظت اور شفاعت کرسکتی ہے وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہیں ، جن کی آخرت میں شفاعت دنیوی شفاعت کے ساتھ ہے اور اسی دنیا میں ہی ان سے  محبت کرنے والے مخلص اور سچے عاشقوں میں شامل ہوسکتے ہیں یہ ہے امام باقر علیہ السلام کی طرف سےخوشخبری۔ 

استاد حوزہ نے اس بات پر زور دیا کہ بہت ساری روایات میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی محبت کے بارے میں تاکید ہوئی ہے ، کیوں کہ نصرت الہی در حقیقت حضرت زہرا(س) کی محبت ہے ، روایت کے مطابق ، آنحضرت کی محبت انسانوں کو 100 مقامات پر بچائے گی اور یہ ایک بے مثال گوہر ہے۔اس محبت کو خدا سے دعا اور التماس کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .