۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرم کے نئے متولیوں کو مبارکبادی کا پیغام

حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی نے دو الگ الگ پیغامات میں جناب حاج حسن رشید العبایجی اور جناب سید مصطفیٰ مرتضی عبود آل ضیاء الدین کوحرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) کے متولی مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے متولی نے دو الگ الگ پیغامات میں جناب حاج حسن رشید العبایجی اور جناب سید مصطفیٰ مرتضی عبود آل ضیاء الدین کوحرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع) کے متولی مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

حرم امام رضا(ع) کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمدمروی کا حرم امام حسین(ع) کے متولی کو مبارکبادی کا پیغام کچھ اس طرح ہے:

حرم امام حسین (ع) کے محترم متولی جناب عزت ماب انجینئر حاج حسن رشید العبایجی (دام عزّہ) ؛

سلام علیکم:

جناب عالی کو حرم امام حسین علیہ السلام کا متولی مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
حضرت امام حسین عالی مقام(ع) کا حرم مطہر نزول ملائکہ کا مقام اور زمین والوں کے لئے پناہ گاہ ہے حرم مطہر کا گوشہ گوشہ’’وفدیناہ بذبح عظیم‘‘ کی بندگی و عبودیت کا مظہر ہےیہ مقدس مقام اہلبیت اطہار (ع) کے چاہنے والوں اور محبوں کا مرکز رہا اور ہے۔سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے زائرین اور چاہنے والوں کی خدمت بہت بڑی توفیق ہے اس لئے اس نعمت پر صبح و شام خدا کا شکر بجا لانا چاہئے۔
حضرت امام علی رضا(ع) کے حرم مطہر سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی آپ کے لئے مزید کامیابی کی دعا کے ساتھ ؛ حرم مطہر رضوی اور حرم مطہر حسینی کے مابین ثقافتی، علمی، تعمیراتی اور معاشی تعاون کے فروغ اور مشترکہ تجربات سے استفادہ کے لئے مکمل آمادگي کا اعلان کرتا ہے ۔
حرم امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء میں آپ کی جانب سے نائب الزیارہ اور دعاگو ہوں۔

حرم امام رضا(ع) کےمتولی حجت الاسلام مروی کا حرم حضرت عباس(ع) کے متولی کو مبارک بادی کا پیغام کچھ اس طر ح ہے:

حرم حضرت عباس(ع) کے محترم متولی عزت ماب جناب انجینئر سید مصطفی مرتضی عبود آل ضیاء الدین(دام عزّہ)

سلام عليكم:

جناب عالی کو حرم حضرت عباس علیہ السلام کے حرم کا متولی مقرر کئے جانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اہلبیت اطہار(ع) کے مقدس مقامات اور حضرت عباس(ع) کے چاہنے والوں اور زائرین کی خدمت ایک ایسی نعمت اور عطا ہے جس پر خدا کا شکر کرنا ضروری ہے، مراجع کرام کے تعاون سے دینی و قرآنی تعلیمات کے فروغ ،زائرین کی خدمت اور ان کی زیارت کو آسان بنانے کا یہ قیمتی موقع ہے، اس سلسلے میں آستان قدس رضوی ؛حرم حضرت عباس(ع) کے ساتھ ہر طرح کا ثقافتی، علمی، تعمیراتی اور معاشی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ حرم رضوی اور حرم حضرت عباس علیہماالسلام میں مزید ترقی و توسیع ہو۔
حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء کی مقدس و نورانی بارگاہ میں خداوند منان سے جناب عالی کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لئے دعاگو ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .