۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
متولی آستان قدس

حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ زائرین کی زیارت میں سہولیات کی فراہمی اور زیارت سے متعلق زائرین کی معرفت میں اضافے کے لئے مزید کا م کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ زائرین کی زیارت میں سہولیات کی فراہمی اور زیارت سے متعلق زائرین کی معرفت میں اضافے کے لئے مزید کا م کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی آسائش کے تمام ذرائع فراہم کرنا اور زیارت کو آسان بنانا ہم   اپنے لئے ضروری سمجھتے ہیں ، لیکن زائرین کرام کی سہولیات فراہم کرنے پر توجہ دینے کے علاوہ زائرین کے لئے زیارت مقبول کے حصول کے لئے جو کہ بامعرفت  زیارت ہے؛ آستان قدس رضوی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ 

اس بات کا اظہار حرم امام علی رضا علیہ السلام کے ولایت ہال میں آستان قدس رضوی کے خادموں کو  تقرری کے سرٹیفیکٹ اور حکمنامہ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے اپنے خطاب  میں    حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام  کے یوم ولادت باسعادت  اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی قدر و منزلت اتنی بلند ہے جو کہ انسان کی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کے حقیقی مقام و منزلت اور بلند و بالا مقام کی شناخت کسی بھی عالم  و  دانشور یا مفکّر کے لئے نہ ممکن تھی اور نہ قابل تصور ہے۔

انہوں نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو زمین میں خدائی صفات اور انسان کامل کا مظہر قرار دیتے ہوئے  کہا کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کرامت و مہربانی کے مظہر اور الہی  صفات کے عینی مصداق ہیں اور اگر کوئی شخص ان ذوات مقدسہ سے کوئی چیز طلب کرے تو یہ اس شخص کو نا امید واپس نہیں لوٹا تیں ۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے اس  بات کا ذکرتے ہوئے  کہ خداوند متعال نے آئمہ معصومین علیہم السلام کو انسانیت کی سعادت اور خوشبختی کے لئے بھیجا ہے کہا کہ ولایت کی نعمت ایسی عظیم نعمت ہے جس پر ہمیشہ خداوند منّان کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

حجت الاسلام مروی نے  کہا کہ حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کے زائرین کی عزت کرنا حضرت امام علی رضا(ع) کے خادموں پر لازم ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس مقدس و نورانی بارگاہ کے خادموں کو چاہئے کہ وہ زائرین کی تمام شکایات،تجاویز و تنقیدوں کا صبر و تحمل اور خوش اخلاقی کے ساتھ جواب دیں اور یہی چیز حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں کو زیب دیتی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے کہا کہ اگرچہ لوگوں کے علمی، سماجی، سیاسی یا دیگر مقام و منصب اپنی جگہ محترم ہیں لیکن اس مقدس مقام پر یہ تمام  عنوانات ختم ہو جاتے ہیں اور فقط ایک عنوان اور منصب باقی رہتا ہے اور وہ لقب حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا خادم ہونا ہے اس کے علاوہ باقی تمام  مقام ومنصب حرم مطہر سے باہر ہیں اس نورانی بارگاہ میں ہماری ذمہ داری حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کی خدمت ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے حرم مطہر کے  مختلف اداروں کے سربراہوں اور خادموں کی کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے کہا کہ حرم مطہر کے خدام، زائرین کے ساتھ برارہ راست  رابطے میں ہوتے ہیں اس لئے زائرین کو خدمات کی فراہمی کے دوران   ان  کی ہر طرح کی  مشکلات کو بہتر جانتے ہیں اس لئے خدمات فراہم کرنے میں بہتری لانے کے لئے اپنی تجاویز کو حرم مطہر کے انتظامی اداروں کے سربراہوں تک ضرور پہنچائیں۔ 

حجت الاسلام مروی نے کہا کہ میں اس مقدس بارگاہ کا متولی ہونے کی حیثیت سے تمام خادموں  کو اس بات کا پابند بناتا ہوں کہ وہ زائرین کی مشکلات،شکایات اور تجاویز وغیرہ کو  حرم مطہر کے اداروں کے سربراہوں تک پہنچائیں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .