منگل 6 مئی 2025 - 15:10
اہل بیت (ع) کی محبت اور سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے

حوزہ/ عشرۂ کرامت ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت اور ان کی سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے۔ امام رضا علیہ السلام کا حرم، علم، معرفت، اور شفا کا مرکز ہے اور یہ ہماری روحانی تربیت کے لیے بہترین مقام ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس/ عشرۂ کرامت 1446ھ کی مناسبت سے حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام میں روحانی و علمی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید ذکی باقری نے رواقِ غدیر میں زائرین و مومنین سے خطاب کیا۔

اہل بیت (ع) کی محبت اور سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے

مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں عشرۂ کرامت کی عظمت اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے خصوصاً حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور آپ کی ہمشیرہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت، مقامِ ولایت، اور ان ہستیوں کی معرفت کو زندگی میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اہل بیت (ع) کی محبت اور سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے

انہوں نے کہا: "عشرۂ کرامت ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کی محبت اور ان کی سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے۔ امام رضا علیہ السلام کا حرم، علم، معرفت، اور شفا کا مرکز ہے اور یہ ہماری روحانی تربیت کے لیے بہترین مقام ہے۔"

رواقِ غدیر میں یہ خطاب زائرین کے لیے باعثِ ہدایت و معرفت ثابت ہوا، جہاں بڑی تعداد میں عاشقانِ اہل بیت علیہم السلام شریک ہوئے۔ محفل کے دوران دعائیہ کلمات، منقبت اور اہل بیت علیہم السلام کے تذکروں سے فضا میں روحانی کیف و سرور محسوس کیا گیا۔

اہل بیت (ع) کی محبت اور سیرت کو اپنانا ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے

حرمِ مطہر رضوی میں عشرۂ کرامت کے دوران مختلف زبانوں میں خطابات اور محافل کا سلسلہ جاری ہے، جن میں اردو، فارسی، عربی اور دیگر زبانوں میں تقاریر شامل ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین ان بابرکت لمحات سے فیضیاب ہو سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha