۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ علوی گرگانی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ علوی گرگانی نے کورونا وائرس کے ایّام میں آستان قدس رضوی کے اقدامات اور نادار و ضرورتمند افراد کی خدمت کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے متولی کی خاص توجہ او ر اس سلسلے میں ان کی ہدایات کی تعریف کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کی  اور اس کے بعد آستان قدس کے متولی حجت الاسلام  مروی نے ان سے ملاقات کی ۔ 

اس ملاقات میں آیت اللہ علوی گرگانی نےکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ایّام میں امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خادموں کی کاوشوں  اور خاص طور پر مجاوروں کی مدد اور ان کو فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے حجت الاسلام والمسلمین مروی کی خاص توجہ اور ہدایات کی تعریف کی۔ 

اس ملاقات میں حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے آستان قدس رضوی کی تازہ ترین سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے رضوی سیرت و  تعلیمات کو زندہ رکھنے اور فروغ دینے، رہبر انقلاب اسلامی  کے احکامات کی تکمیل اور زائرین و عوام کو مناسب خدمات فراہم کرنے کو آستان قدس رضوی کے اہم اہداف میں سے قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .