۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
کرامت رضوی فاؤنڈیشن

حوزہ/ آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضرورتمندوں کے لئے 300 ارب تومان کی امداد حرم کے خدام نے مخیر ایرانی حضرات سے اکٹھا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد حسین استاد آقا نے بتایا کہ رواں سال میں معاشی و مالی مشکلات کے باوجود حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادموں نے مخیّر حضرات کے تعاون سے 300ارب تومان کی امداد اکھٹی کی اور اب اس رقم کو ضرورتمندوں پر خرچ کیا جائے گا۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے نیک کاموں میں لوگوں کی شرکت کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام پر یقین اور امام(ع) کے خادموں پر عوام کے اعتماد کا مظہر قراردیا اور کہا کہ لوگ امام رضا(ع) سے محبت کی بنیاد پر جتنا ممکن ہو تا ہے مدد کرتے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ امدادی رقوم کو حقیقی ضرورتمندوں تک پہنچایا جائے

استاد آقا نے کار خیر میں عوامی شراکت داری کو بڑھانے میں خادموں کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خندہ پیشانی وحسن سلوک کا مظاہرہ کرنے اورلوگوں کی مشکلات کو حل کرنے جیسے نیک کام کرنے والوں پر امام رضا علیہ السلام کی نظر کرم ہوتی ہے اور ان امور کی وجہ سے بہت زیادہ خیر وبرکت انسان کے شامل حال ہوتی ہے۔

انہوں نے معاشی مشکلات کے خاتمہ اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی کو ملکی ترجیحات قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم جو کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے خادم و نوکر ہیں ہمیں آستان قدس رضوی میں معاشی،تعلیمی اور طبی مسائل کے حل کو ترجیح دینی اور ساتھ ہی معاشرے کی علمی سطح بڑھانے کے لئے بھی کوشش کرنی چاہئے ۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کا ذیلی ادارہ ہے جو کہ آستان قدس رضوی کی سماجی ذمہ داریوں کوانجام دیتے ہوئے پورے ایران میں ضرورتمندوں اور مالی اعتبار سے کمزور خاندانوں کی مدد کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .