۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام رضا علیہ السلام کے خدام کے ذریعے ضرورتمندوں کے درمیان امدادی سامان کی تقسیم

حوزہ/ حرم مطہر رضوی کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ نے بتایا کہہمدردانہ مہم( یا رزمایش مہربانانہ ) کے تحت ایک لاکھ تین ہزار سے زائد امدادی پیکیٹس مشہد مقدس اور صوبہ خراسان رضوی کے ضرورتمندوں کے درمیان تقسیم کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا  علیہ السلام کے حرم مطہر کے ادارہ اماکن متبرکہ کے سربراہ محمد توکلی نے اپنی گفتگو کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا  کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے خادموں نے رہبر  انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے گذشتہ سال اپریل میں ’’ ہمدردانہ  مہم  ‘‘ ( یا رزمایش مہربانانہ )  کا آغاز کیا؛ کہا کہ گذشتہ سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حرم مطہر رضوی کو بند کر دیا گیا تھا اور وہ ایّام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہونے کی وجہ سے بارگاہ رضوی کے خادموں نے شہر مشہد کے ضرورتمندوں کی مدد کے لئے حرم مطہر رضوی کے رواق امام خمینیؒ اور رواق کوثر میں  اس امدادی مہم کے تحت امدادی پیکیٹس  تیار کئے   اس مہم کے پیچھے یہ نیک سوچ کارما تھی    اگر  کورونا وائرس کی وجہ سے حرم مطہر رضوی میں افطار کا دستر خوان نہیں بچھایا جا  سکا  تو  وہی رقم  امدادی سامان کی شکل میں ضرورتمندوں تک پہنچائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے تحت یہ منصوبہ جسے گذشتہ سال اپریل ۲۰۲۰ میں شروع کیا گیا اور اب تک جاری ہے ایک لاکھ تین ہزار سے زائد امدادی سامان کے پیکیٹس  جس میں گھریلو ضرورت کی اشیاءجیسے چاول،تیل ،دال،چائے،ٹماٹر پیسٹ اور پنیر وغیرہ شامل تھے مشہد اور صوبہ خراسان رضوی کے ضرورتمندوں اور غریبوں میں تقسیم کئے گئے۔ 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے بہت سارے دیہاڑی دار مزدور اور آزاد کاروبار کرنے والے افراد اپنے اپنے کاموں سے محروم ہوگئے،اس بنا پر آستان قدس رضوی کے متولی نے ان کو امداد فراہم کرنے کی تجویز پیش کی جس پر آستان قدس رضوی کے خادموں نے گذشتہ ماہ مبارک رمضان کے ایام میں شہر مشہد مقدس کے ضرورتمند گھرانوں کے درمیان روزانہ ایک ہزار سے زائد امدادی سامان کے پیکیٹس  تقسیم کئے تھے  ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .