۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
سیدموسی محمودی

حوزہ / ایران کے شہر بیجار میں مدرسہ علمیہ سفیران ہدایت کے پرنسپل نے کہا: انقلاب اسلامی کی کامیابی اور ملک میں استقلال و آزادی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا ملت ایران کے لئے بہترین ہدیہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسی محمودی نے شہر بیجار میں فوجی آفیسرز اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب ملک میں سیاسی گھٹن کا ماحول تھا تو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے قیام کیا۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی جدوجہد کے ذریعے شہنشاہیت کےنظام کی بساط لپیٹ کر ملت ایران کو حقیقی استقلال تحفے میں دیا اور یہ کام اس زمانہ میں کوئی معمولی کام نہ تھا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید موسی محمودی نے کہا: شہنشاہیت کے زمانہ میں ملک عملی طور پر اغیار کے ہاتھوں میں تھا اور اس زمانے میں اغیار نے ملک کی دولت کو انتہائی بے دردی سے لوٹا۔

مدرسہ سفیران ہدایت کے پرنسپل نے کہا: آج امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی جدوجہد اور مقام معظم رہبری حضرت خامنہ ای کی بابصیرت قیادت کے نتیجہ میں تمام شعبوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہی حقیقی استقلال ہے۔

حجت الاسلام محمودی نے کہا: آج ایرانی افواج دشمن کے مقابلہ میں بہت مضبوط ہیں اور دشمن کو جرات نہیں ہے کہ وہ ایران کے خلاف کوئی چھوٹا سا بھی اقدام کرے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ کسی بھی اقدام کی صورت میں اسے سخت اقدام کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا: امن و امان کا قیام انسانوں کی زندگی کا لازمہ ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ خطے میں جنگ و جدل کے باوجود ایران میں الحمد للہ مکمل امن و امان ہے اور یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .