۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
تصاویر/ دیدار جمعی از فرماندهان نیروی هوایی و نیروی پدافند هوایی ارتش با رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح ایرانی فضائیہ کے آفیسرز سے ہوئی ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کو دنیا کے لیے شگفت انگیز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مدبرانہ قیادت اور ملت ایران کے اتحاد اور اپنے قائد پر مکمل اعتماد کی وجہ سے کامیاب ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح ایرانی فضائیہ کے آفیسرز سے ہوئی ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کو دنیا کے لیے شگفت انگیز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا: یہ انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی مدبرانہ قیادت اور ملت ایران کے اتحاد اور اپنے قائد پر مکمل اعتماد کی وجہ سے کامیاب ہوا۔

انھوں نے امریکہ میں انتقال اقتدار کے وقت رونما ہونے والے واقعات کو شرم آور قرار دیتے ہوئے کہا: اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی جوہری معاہدہ کے متعلق یورپی اور امریکی حکام کے اظہار نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکیوں اور یورپیوں کو اس معاہدہ میں شرطیں لگانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے خود ہی اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور شرطیں لگانے کا حق صرف اسلامی جمہوریہ ایران کو ہے کیونکہ ایران نے معاہدہ کی تمام شقوں پر عمل کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے کہا: اگر امریکہ عملاً نہ زبانی کلامی ایران پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کر دے اور ایران بھی ان پابندیوں کے اٹھائے جانے کو آزما لے تو ایران بھی جوہری معاہدے میں واپس آسکتاہے۔ یہ ایران کی سیاست ہے جس سے انحراف ممکن نہیں۔ تمام ایرانی حکام کا بھی اس پر اتفاق نظر ہے اور اس کی خلاف ورزی کوئی بھی نہیں کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ میں انتقال اقتدار کے وقت رونما ہونے والے واقعات کو شرم آور قرار دیتے ہوئے کہا: یہ مسائل چھوٹے مسائل نہیں ہیں بلکہ ان مسائل کی وجہ سے امریکہ کا نظام زیرِ سوال آ گیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا: اگر اس قسم کے واقعات امریکہ کے علاوہ دنیا کے کسی دوسرے کونے اور بالخصوص ان ممالک میں جن سے امریکہ کی نہیں بنتی، رونما ہوتے تو امریکہ اس کے خلاف کیسے کیسے پروپیگنڈے کرتا۔ لیکن امریکی ان واقعات کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ واقعات ختم ہو گئے ہیں اور اب کچھ نہیں ہیں جبکہ امریکہ سے ابھی یہ مسائل ختم نہیں ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .