۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار ائمه جمعه استان همدان با آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ ایّام اللہ عشرۂ فجر(انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ایام) کی اہمیت اس وقت زیادہ ہو جاتی ہے جب سب کو معلوم ہو کہ اسلامی تہذیب و تمدن کا سرچشمہ اسلام ہے۔ اور آج مغربی دنیا سمیت دنیا کے تمام علمی مراکز اسلام سے حاصل ہونے والے تمدن اور علوم کو مسلمانوں کے سامنے جدید علوم کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گذشتہ روز شہر ہمدان کے مدرسہ علمیہ کے پرنسپل آیت اللہ موسوی اصفہانی، اس شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین شعبانی اور صوبہ ہمدان کے بعض اساتذہ اور ائمہ جمعہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایّام اللہ عشرۂ فجر کی مناسبت سے ہدیۂ تبریک پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے ثمرات کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا: جوانوں اور نوجوانوں کو انقلاب اسلامی کے ثمرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی تمدن کا سرچشمہ اسلام ہے لیکن آج مغرب سمیت دنیا بھر کے علمی مراکز اسلام سے حاصل ہونے والے علوم کو مسلمانوں کے سامنے جدید علوم کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: دشمن اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلام سے دشمنی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔ دشمن سے مقابلہ کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب کے فرامین پر توجہ دینا ہوگی۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں تبلیغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: دینی طلاب کو علم، تقویٰ اور تہذیب نفس پر خصوصی توجہ دینا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .