۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی در دیدار وزیر کشور

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: "لوگوں کے موجودہ حالات زندگی انتہائی تشویشناک ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ یہ سمجھیں کہ اصل عوام ہی ہیں اور انہیں چاہئے کہ وہ ان لوگوں کی قدر کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے وزیر مملکت ڈاکٹر عبدالرضا رحمانی فضلی سے قم میں اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا: لوگوں کے موجودہ حالات زندگی انتہائی تشویشناک ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ یہ سمجھیں کہ اصل عوام ہی ہیں اور انہیں چاہئے کہ وہ ان لوگوں کی قدر کریں۔ دشمنوں کے ناپاک منصوبوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

اس مرجع تقلید نے وزیر مملکت سے ملاقات کے دوران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا: سور ہ علق سے جو چیز سمجھ میں آتی ہے وہ اس نبی مکرم(ص)کو مبعوث کرنے کا اعجاز اور انسان کی عظمت ہے۔

اس مرجع عالیقدر نے آج کے معاشرے میں (حکمرانوں کی) ذمہ داری اور مسئولیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا: "آج وہ افراد  جو کسی حکومتی عہدے پر فائز ہیں وہ لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھیں اور صرف عوام کی خدمت کرنے کی فکر میں رہیں۔

انہوں نے کہا: حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس عہدہ اور ذمہ داری کو ایک امانت سمجھیں اور لوگوں کی خدمت کے لئے اس موقعیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حضرت امیرالمومنین (علیہ السلام) کے جناب مالک اشتر کو لکھے گئے کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: کبھی بھی یہ فراموش مت کریں کہ اصل عوام ہی ہیں۔ یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے آٹھ سال جنگ میں حصہ لیا اور کل انتخابات میں بھی یہی افراد شرکت کریں گے لہذا جہاں تک ممکن ہو ان لوگوں کی خدمت کریں۔

 اس مرجع تقلید نے موجودہ مہنگائی کی صورتحال اور معاشی مسائل پر اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: نعمتوں کی فراوانی اور لوگوں کے خیرخواہ حکمران کا وجود کسی بھی اچھے معاشرے کی ضرورت ہوا کرتا ہے۔ غربت و افلاس، ظلم اور جہالت کسی بھی ملک اور حکومت کے لئے ناسور کی حیثیت رکھتا ہے۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے دشمن خصوصا امریکہ ، صیہونیت اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کے خلاف ہمیشہ چوکنے رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .