حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ضیاء آبادی (رحمۃ اللہ علیہ)کی رحلت پر آیت اللہ نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم، متقی، آیت اللہ ضیاء آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
مرحوم نے قرآن کریم اور روایات معصومین علیھم السلام سے استفادہ کرکے متعدد افراد کی ہدایت و رہنمائی کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی اور الحمدللہ ان کا وجود بابرکت تھا۔
میں اس ملنسار اور خدمت گزار عالم دین کی رحلت پر مرحوم کے عقیدتمندوں، دینی مدارس اور مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند عالم مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے۔
حسین نوری همدانی
۱۱ فروری ۲۰۲۱ء
نوری_ہمدانی