جمعہ 6 فروری 2026 - 11:15
آیت اللہ سید مرتضیٰ محمودی گلپایگانی کے انتقال پر آیت اللہ کعبی کا تعزیتی پیغام

حوزہ/ مجلسِ خبرگانِ رہبری کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور جامعۂ مدرسین حوزۂ علمیہ قم کے نائب صدر آیت اللہ عباس کعبی نے آیت اللہ سید مرتضیٰ محمودی گلپایگانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ خبرگانِ رہبری کی انتظامی کمیٹی کے رکن اور جامعۂ مدرسین حوزۂ علمیہ قم کے نائب صدر آیت اللہ عباس کعبی نے آیت اللہ سید مرتضیٰ محمودی گلپایگانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

آیت اللہ عباس کعبی نے اپنے پیغام میں مرحوم کی علمی، دینی اور انقلابی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

یَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَالَّذِینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِیرٌ ایه ۱۱ سوره مجادله

"اللہ تم میں سے ایمان والوں اور اہلِ علم کے درجات بلند کرتا ہے، اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے"

(سورۂ مجادلہ، آیت 11)

میں دینِ اسلام کے مخلص، متعہد اور انقلابی عالم دین، مرحوم آیت اللہ سید مرتضیٰ محمودی گلپایگانی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)، سابق امام جمعہ شہر ورامین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔

مرحوم نے اپنی پوری زندگی دین کے دفاع، شریعت کی تبلیغ و ترویج، عوامی خدمت اور انقلابِ اسلامی کی حمایت میں اخلاص اور استقامت کے ساتھ گزاری۔ ان سے ہونے والی یادگار ملاقاتیں آج بھی ذہن میں تازہ ہیں۔ وہ پہلوی دور کے مظالم کے عینی شاہد تھے اور مرجعیت و علما کے ساتھ امام خمینیؒ کی تحریک میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔

چالیس برس سے زائد عرصے تک نمازِ جمعہ کی امامت کے ذریعے انہوں نے عوام کے ایمان، وحدت اور دینی و سیاسی شعور کو مضبوط کیا۔ ان کے فرزند کی شہادت بھی اسلام اور انقلاب کے ساتھ ان کی عملی وابستگی کی روشن مثال ہے۔

میں اس سانحے پر حضرت ولی عصر(عج)، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، مرحوم کے اہلِ خانہ اور ورامین کے مؤمن و انقلابی عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے اللہ تعالیٰ سے رحمت، مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتا ہوں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

16/11/1404ھ

عباس کعبی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha