۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار وزیر تعاون، کار و رفاه اجتماعی با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں استاد اخلاق حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے خاندان اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

مخلص عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبداللہ فاطمی نیا رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔

اس متقی واعظ نے اپنی بابرکت زندگی اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے تبلیغ اور تحقیق میں گزاری۔

میں اس عظیم اور بااثر عالم دین کے فقدان پر ان کے معزز خاندان، تمام رشتہ داروں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

حسین نوری ہمدانی
حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .