۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله سید مرتضی محمودی

حوزہ / ایران کے شہر ورامین کے امام جمعہ نے کہا: ملت ایران سے امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی کار سے کاری ضرب کھائی ہے اور ان شاء اللہ خدا کے لطف و کرم سے ملت ایران کو دشمنوں پر فتح حاصل ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ورامین میں کورونا کی صورتحال ابتر ہونے اور نماز جمعہ منعقد نہ ہونے کی وجہ سے آیت اللہ سید مرتضی محمودی نے آج "پیغام جمعہ" کے عنوان سے چند مطالب ذکر کئے ہیں۔

شہر ورامین کے امام جمعہ نے اس پیغام میں کہا: ماہ مبارک رمضان خود سازی اور قرب خداوندی حاصل کرنے کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں شبہای قدر خاص فضیلت رکھتی ہیں۔ روزے داروں کو چاہئے کہ وہ شب قدر میں توبہ کے ذریعہ مغفرت اور خدا کی رحمت کی راہ ہموار کریں۔

انہوں نے امام علی علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے تعزیت عرض کرتے ہوئے کہا: ہماری ملت فخر کرتی ہے کہ وہ اس امام بزرگوار (ع) کی شیعہ ہے لیکن ہمیں عمل اور کردار میں بھی اس امام (ع) کی پیروی کرنی چاہئے۔

آیت اللہ محمودی نے مزید کہا: میں مزدور ڈے کی مناسبت سے محنت کرنے والے مزدوروں کو تبریک و تہنیت عرض کرتا ہوں۔ ہم سب کو مزدوروں کی کوششوں کی قدر کرنی چاہیے تاکہ ملک میں پیداوار میں اضافہ ہو اور ملک میں اقتصادی خوشحالی آئے۔

انہوں نے کہا: اسی طرح  روز معلم کی مناسبت سے ہم شہید مطہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: انسان کی سرنوشت میں استاد کا کردار بہت اہم ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ اساتید جو شاگردوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں۔

آیت اللہ محمودی نے مزید کہا: اساتذہ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح نبھائیں تاکہ اچھی نسل پروان چڑھے۔

شہر ورامین کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: ملت ایران سے امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی کبھی ختم ہونے والی نہیں ہے۔ انہوں نے انقلاب اسلامی سے کاری ضرب کھائی ہے اور ان شاء اللہ خدا کے لطف و کرم سے ہمیں دشمنوں پر فتح نصیب ہو گی اور یہ انقلاب امام عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے عالمی انقلاب کے ساتھ متصل ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .