حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے تشہیری مہم و آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیاتحریک آزادیِ القدس کے تحت تین تلوار اور آواری ٹاور شاہراہ فیصل پر علامتی احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا احتجاج میں کارکنان نے شرکت کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی و صیہونیت مخالف اور فلسطین کے حق میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔
تصویری جھلکیاں: تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ منعقد
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر حسن عسکری نے کہا کہ چوبیس رمضان المبارک کو یوم القدس بھرپور انداز سے منایا جائے گا یوم القدس کی مناسبت سے نمائش تاتبت سینٹر عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی اسرائیل ایک صیہونی ریاست ہے اور کفر کی حکومت تو باقی رہ جاتی ہے لیکن ظلم کی حکومت کبھی نہیں چل سکتی انشا اللہ جلد ہی اسرائیل کی نابودی کو دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے فرمان کے مطابق ہم یوم القدس کے دن اپنی آوازوں کو مسئلہ فلسطین کے حق میں بلند کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان کے عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اپنے گھروں سے باہر نکل کر یہ ثابت کردیں کہ اس ملک کا بچہ بچہ غاصب صیہونی ریاست کیخلاف سینہ سپر ہے، دہشتگرد ریاست اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں انسانیت سوزسنگین جرائم کئے ہیں جس کا حساب دینا ہی ہوگا یہ تمام مسلم امہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مقدس سرزمین کی صیہونی طاقتوں سے بازیابی کی کوششیں کریں۔
واضح رہے کہ یوم القدس کی مناسبت سے شہر کے مختلف علاقوں میں وال چاکنگ، بینر اور پوسٹرز آویزاں کرنے کا عمل بھی گزشتہ رات سے شروع کردیا گیا ہے 17 رمضان المبارک کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں علامتی احتجاج اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے گا ۔