حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کے مرکز قم کے عوام صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور حزب اللہ و لبنان اور فلسطین کے بے گناہ مظلوموں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور "مرگ بر امریکہ" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے لگائے۔
رپورٹ کے مطابق قم کے مؤمن اور انقلابی عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد محور مقاومت اور حزب اللہ لبنان کی حمایت میں اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں بھرپور مظاہرہ کیا ۔
"جمعہهای خشم" کے عنوان سے نکالی گئی اس ریلی میں جو مصلی قدس سے چہار راہ شہداء تک نکالی گئی تھی، قم شہر کے عوام نے حزب اللہ لبنان اور فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے "مرگ بر آمریکا" اور "مرگ بر اسرائیل" کے نعرے بلند کیے۔
ریلی میں شریک لوگوں نے جو پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ان پر اسلامی مقاومت کے محاذ اور غزہ و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں نعرے درج تھے اور اکثر افراد نے شہداء کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
انہوں نے "لبنان کامیاب ہو گا، اسرائیل نابود ہو گا"، "کاش اگر حضرت خامنہای حکم جہاد دیں، تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا مقابلہ نہ کر سکے"، "مرگ بر آمریکا"، "مرگ بر اسرائیل"، اور "سکوت هر مسلمان خیانت است به قرآن" جیسے نعرے لگا کر غزہ اور لبنان میں صیہونی مجرموں کے وحشیانہ جرائم کے خلاف اپنی نفرت اور غصے کا اظہار کیا۔
قم کے عوام نے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوں اور صیہونی حکومت کو فلسطین اور لبنان کے بے گناہ بچوں، خواتین، اور عوام کا قتل عام کی اجازت نہ دیں۔