حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انقلاب اسلامی کے مرکز اور عالم اسلام کی ام القری شہر قم کے ولایتمدار اور انقلابی عوام نے آج 15 اپریل 2025ء کو عصر کے وقت صیہونی بچوں کے قاتل غاصب رژیم صهیونیست کے مظالم کی مذمت اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجد مقدس جمکران کی جانب "طریق المہدی" میں پیدل مارچ کیا۔
رپورٹ کے مطابق "طریق المہدی" مارچ میں عاشقانِ حضرت ولی عصر علیہ السلام کے قدم غزہ کے نہتے مظلوموں کی حمایت میں اٹھے اور انہوں نے دل کی گہرائیوں سے فریاد بلند کرتے ہوئے حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے استغاثہ کیا کہ غزہ کو آزادی ملے اور ظلم و خونریزی کی شب تمام ہو۔

کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا کے شہر کے باسیوں نے آج دنیا کو یہ پیغام دیا کہ وہ غزہ کے مظلوموں کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے اور اسلامی مقاومتی محاذ کی حمایت و نصرت سے ہرگز دستبردار نہ ہوں گے۔
انہوں نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس عہد پر قائم ہیں جو انہوں نے ظلم کے خلاف باندھا ہے۔
قم کے عوام نے اسلامی سربراہان، تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خوابِ غفلت سے بیدار ہوں، اپنی مہلک خاموشی توڑیں اور صیہونی رژیم کو فلسطین اور غزہ کے نہتے بچوں، عورتوں اور عوام کا خون بہانے سے روکیں۔









آپ کا تبصرہ