ہفتہ 19 اپریل 2025 - 17:21
غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں مشہد مقدس میں طلبہ کا عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی میں آج بروز ہفتہ مطابق ۱۹ اپریل ۲۰۲۵ کو غزہ کے مظلوم عوام اور محاذ مقاومت کی حمایت میں جہان اسلام کے طلاب کا ایک اجتماع منعقد ہوا، جس میں ۲۰ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ایرانی علماء، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کی نمائندگی میں آج بروز ہفتہ مطابق ۱۹ اپریل ۲۰۲۵ کو غزہ کے مظلوم عوام اور محاذ مقاومت کی حمایت میں جہان اسلام کے طلاب کا ایک اجتماع منعقد ہوا، جس میں ۲۰ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ایرانی علماء، اساتذہ، اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں افریقہ، مشرقی ایشیا، جنوبی امریکا، عرب دنیا اور برصغیر ہند کے طلاب نے قرآن، قبلہ اور عدل پسندی کو مرکز بنا کر، اتحاد و یکجہتی کا شاندار منظر پیش کیا۔ مظاہرین نے "مرگ بر اسرائیل" اور "مرگ بر امریکہ" کے نعروں سے صہیونی مظالم کے خلاف نفرت اور عالمی خاموشی پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

آخر میں ایک قرار داد پیش کی گئی، جس میں اسلامی بیداری، جهادِ تبیین، اور محورِ مقاومت کی حمایت کو تمام مسلمانوں کی عالمی ذمہ داری قرار دیا گیا۔ جامعۃ المصطفیٰ کی ثقافتی تنظیموں نے صہیونی مظالم کو کھلی نسل کشی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے، عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

بیانیے میں آزاد ممالک، انسانی حقوق کے اداروں، اور بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کریں، اور آزاد میڈیا سے اپیل کی گئی کہ وہ صہیونی مظالم کی حقیقت دنیا کے سامنے لائیں۔

بیانیے کے اختتام پر غزہ کے عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے ان کے دفاعِ وطن کو حقِ مشروع قرار دیا گیا اور تمام حریت پسند اقوام سے انسانی، سیاسی اور سفارتی حمایت کی اپیل کی گئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha