پیر 14 اپریل 2025 - 07:00
زائرین حج و عمرہ کے سفر میں ثقافتی و روحانی امور پر خصوصی توجہ دیں

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: زائرین کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کے سفر کے دوران حساس رویّوں سے پرہیز کریں اور اپنے اخلاق و عمل میں ہوشیار رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے استاد حجت الاسلام والمسلمین خرمی آرانی نے کاشان میں ادارۂ حج و زیارت کے کانفرنس ہال میں منعقدہ "یارانِ حج تمتع" نامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: زائرین کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب کے سفر کے دوران حساس رویّوں سے پرہیز کریں اور اپنے اخلاق و عمل میں ہوشیار رہیں۔

انہوں نے کہا: زائرین کو چاہیے کہ ایام حج میں مظلوموں خصوصاً غزہ اور فلسطین کے عوام کے آرمانوں کی حمایت کریں مگر ان امور سے دور رہیں جو سعودی حکومت کے لیے حساسیت کا باعث بن سکتے ہیں۔

زائرین حج و عمرہ کے سفر میں ثقافتی و روحانی امور پر خصوصی توجہ دیں

حجت الاسلام والمسلمین خرمی آرانی نے زائرین کو نماز باجماعت اور اول وقت نماز کی فضیلت یاد دلاتے ہوئے کہا: مکہ و مدینہ میں ان بافضیلت اعمال کی خاص برکتیں ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے حرمین شریفین میں سعودی قوانین کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا: دیگر ممالک کے زائرین کی بے احترامی سے گریز کیا جائے اور اختلاف انگیز، اشتعال آمیز اور حساس مسائل سے دوری اختیار کی جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha