۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
سید عبدالفتاح نواب

حوزہ / اعیادِ شعبانیہ کی مناسبت سے مسجدِ مقدس جمکران میں علماء کرام، منتظمین، ایگزیکٹو ممبران اور صوبائی ادارہ حج و زیارت کے ملازمین کا ایک اجتماع منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی زائرین کے سربراہ نے ادارہ حج و زیارت کے منتظمین و مسئولین کے تجربات وغیرہ کو نوجوان نسل تک منتقلی پر تاکید کرتے ہوئے کہا: علماء کرام، منتظمین، ایگزیکٹو ممبران کو چاہیے کہ وہ اپنے علم اور تجربات کو کتاب، یادگاری اجتماعات اور یہاں تک کہ حضوری تعلیم و تربیت کی صورت میں اگلی نسل تک منتقل کریں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبدالفتاح نواب نے مزید کہا: بزرگوں کے علم اور تجربات کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے سے ہم حج جیسے روحانی مراسم کے معیار میں مزید بہتری کو مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے حج و زیارت کے امور میں خدمت کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا: حج کا یہ روحانی اجتماع ذاتی اور اجتماعی میدانوں میں وسیع اثرات رکھتا ہے۔ ہم سب کو ہر نئے سال میں اسے پچھلے سالوں سے بہتر اور منظم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

حج و زیارت کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: ضرورتمندوں، معاشرے کے غریب افراد اور خدا کے بندوں کا خیال رکھنے سے انسان کو عزت ملتی ہے اور ہمیں اس میدان میں مزید سرگرم ہونا چاہیے۔

حج کا روحانی اجتماع، ذاتی اور اجتماعی لحاظ سے وسیع اثرات رکھتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .