۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله محمد رضا ناصری

حوزہ / یزد کے امام جمعہ نے مناسک حج اور اس سے متعلقہ امور کی ادائیگی پر تاکید کرتے ہوئے فریضۂ جج کی ادائیگی کے ساتھ انسان کے اندر آنے والی اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں اور زندگی میں ان تبدیلیوں کے تسلسل کو حج کے بعد کی زندگی کے لیے ضروری قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی یزد سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد رضا ناصری نے صوبہ یزد میں حج کے امور میں خدمات انجام دینے والے افراد سے ملاقات میں حج اور اس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں رہبر معظم کی حالیہ تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات میں حج اور اس سے متعلقہ مسائل کے بارے میں ان تمام نکات کا ذکر کیا گیا جنہیں جاننا ضروری تھے۔ لہذا ان کے فرمودات کو غور سے سننا چاہئے اور اس پر عمل کیا جانا چاہئے۔

یزد کے امام جمعہ نے حج کاروانوں کی جانب سے زائرین کی رہنمائی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا اور کہا: حجاج کرام کو عالم دین اور سالارِ کاروان کی طرف سے صحیح اور بہتر رہنمائی ملنی چاہیے اور اس روحانی اور معنوی سفر میں مقدس مقامات پر حاضری کے روح پرور لمحات پر پوری توجہ اور ان سے معنوی استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے علماء کرام کی طرف سے حج کے مواقع سے استفادہ کرنے اور حجاج کی صحیح رہنمائی کو انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: مناسکِ دینی اور ملک کے موجودہ مسائل کے بارے میں حجاج کی بصیرت اور آگاہی کو بڑھانے کے لیے قافلوں کے منتظمین اور علماءِ کرام کو غور کرنا چاہیے۔

آیت اللہ ناصری نے حجاج کرام کو خدا کے گھر میں حاضری سے بہترین استفادہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: حجاج کرام کو چاہیے کہ اس موقع اور بہترین فرصت سے بھرپور استفادہ کریں۔ تمام شعبوں میں روحانی استفادہ کریں اور اپنے مذہب اور روح کے ایک نئے وژن اور بیداری کے ساتھ مناسکِ حج کو مکمل کریں۔

صوبہ یزد کے حج و زیارت کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی اس ملاقات میں کہا: اس سال صوبہ یزد سے 14 قافلے جن میں 1680 عازمینِ حج شامل ہیں۔ جن میں 931 خواتین اور 749 مرد حضرات ہوں گے، مکہ مکرمہ میں حج سے مشرف ہوں گے۔

علی اصغر شریفی نے کہا: عازمینِ حج کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں کوئی تشویش نہیں ہے۔

حجاج کرام حج کی فرصت اور نعمت سے بہترین استفادہ کریں، آیت اللہ محمد رضا ناصری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .