۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
​آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی

حوزہ/ آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: اہل علم افراد حج کے متعلق احادیث، دعائیں اور کلمات اہلبیت علیہم السلام جمع کرکے حجاج کرام کے لیے بیان کریں کیونکہ احادیث اور اہل بیت علیہم السلام کے فرامین اثر گذار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شبیری زنجانی نے شہر قم میں موجود اپنے دفتر میں نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسکر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: فلسفۂ حج یہ ہے کہ کلمات معصومین علیہم السلام کو جمع کرکے ان سے استفادہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: کوشش کرنی چاہیے کہ حج کے متعلق احادیث جمع کرکے اہل علم حضرات انہیں حجاج کے لئے بیان کریں کیونکہ احادیث اور اہل بیت علیہم السلام کی زبان سے نکلنے والے کلمات اثر گذار ہیں۔

اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: کلمات اہل بیت علیہم السلام اور ان سے صادر ہونے والی دعاؤں سے اگر استفادہ کیا جائے تو بہت ساری مشکلات حل ہوجاتی ہیں۔

آیت اللہ شبیری زنجانی نے کہا: اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ خدا سے گفتگو کرے تو اس کا بہترین رستہ اہل بیت علیہم السلام کی دعائیں ہیں اور اس راستے سے انسان خدا کا قرب حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: حج  میں معارف دین کو بیان کرنے کی فضا ہموار ہوتی ہے لہذا  ضرورت اس امر کی ہے کہ اہلبیت علیہم السلام کی ثقافت کی ترویج کیلئے اس فضا سے احسن انداز میں استفادہ کیا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .