۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ کربلا والے ہمیں اللہ سے قریب کرنے والے لوگ ہیں یہ وہ شخصیات ہیں جو قرب پروردگار کا بڑا ذریعہ اور وسیلہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے قرآن و اہل بیت کے مفاہیم بیان کیے اور کہا کہ مولائے کائنات کرم اللہ وجہہ کی شان میں قرآن مجید فرقان حمید میں 300 سے زائد آیات ہیں جو آپ کی شان میں نازل ہوئی ہیں ذکر اہلبیت ذکر خدا ہے ہمارے بچے اس حقیقت کو سمجھیں موسیقی روح کی غذا نہیں ہے اللہ کا ذکر اہل بیت کا ذکر امام حسین کا تذکرہ روح کی غذا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا والے ہمیں اللہ سے قریب کرنے والے لوگ ہیں یہ وہ شخصیات ہیں جو قرب پروردگار کا بڑا ذریعہ اور وسیلہ ہیں اور یہ ممبر حسین کا ہے اور یہاں کسی کو آنے پر پابندی نہیں ہے اگر دین کو ثقافت بنا دیا جائے تو پھر دشمن کچھ نہیں کر سکتا دشمن کا پیسہ ضائع جائے گا اگر دین ثقافت بن جائے اس لیے کہ ثقافتوں کی عمریں بڑی طول ہوا کرتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .