۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
.

حوزہ / ماہرین موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اس سال عازمین حج مکہ، منیٰ، مشعر الحرام اور کوہ عرفات میں گرمی کی لہر، بارش اور ریت کے شدید طوفان کا مشاہدہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس سال ذوالحجہ کے مہینے میں حج کا موسم قریب آتے ہی ماہرین موسمیات نے مکہ، منیٰ، کوہ عرفات اور مشعرالحرام جیسے مقامات پر شدید گرم موسم اور ریت کے طوفان کے امکان سے خبردار کیا ہے۔

پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس سال حج کے دوران مکہ مکرمہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت دیکھنے میں آئے گا جس سے گرمی کے لحاظ سے حجاج کرام کے لیے موسم کافی گرم اور مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ بتایا گیا ہے کہ ان دنوں یہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین نے کہا ہے کہ ہم خاص طور پر دوپہر کے وقت بارش کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔ اسی طرح اچانک اور تیز ہوائیں ریت اور مٹی کے طوفان کا سبب بن سکتی ہیں، جو محدود مدت کے لیے حد نگاہ کو بھی کم کرنے کا سبب بنیں گی۔

حج حکام نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ حج کے موسم کے دوران شدید گرم موسمی حالات سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے پیشگی ضروری اقدامات کریں جیسے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا، چھتری ساتھ رکھنا، طبی دیکھ بھال پر توجہ دینا اور وافر مقدار میں پانی پینا، خاص طور پر حج کے گرم دنوں میں پانی کی کمی سے بچنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو سایہ میں رہیں اور براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور موسم کی تازہ ترین پیشین گوئیوں اور حکام کی طرف سے جاری کردہ کسی بھی سفری ایڈوائزری سے آگاہ رہیں۔

موسمیاتی مرکز نے تصدیق کی ہے کہ حکام حج کے دوران تمام مقامات پر موسم کی تازہ ترین اپڈیٹس اور وارننگز جاری کرتے رہیں گے تاکہ عازمین حج کی خیریت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .