منگل 7 جنوری 2025 - 13:28
مکہ مکرمہ میں شدید بارش اور سیلاب، کئی علاقے متاثر

حوزہ/ سعودی عرب کے مغربی علاقوں، بشمول مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف، میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے مغربی علاقوں، بشمول مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف، میں شدید بارش کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان علاقوں میں شدید بارش اور طوفان کے باعث کئی سڑکیں بند ہو گئیں۔ مکہ مکرمہ اور جدہ میں کئی مرکزی شاہراہیں زیر آب آ گئیں، جس سے ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ہیں۔

سعودی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور سیلاب زدہ علاقوں سے دور رہیں۔ متعلقہ ادارے پانی کی نکاسی کے لیے متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha