۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ عزاداری زائران حرم مطهر حضرت معصومه (س) برای حضرت مسلم(ع)

حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: جب تک ہمارا لباس، ہماری کمائی، ہماری خدمتیں اور یہاں تک کہ ہمارا کھانا، سونا اور جاگنا توحیدی نہیں ہوگا ہماری عبادت کبھی توحیدی نہیں ہو سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے شب شہادت حضرت مسلم بن عقیل علیہ السلام کی مناسبت سے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں منعقد ایک مجلس عزا سے خطان کرتے ہوئے کہا: انسان کی تخلیق کا سب سے اہم مقصد معرفت الہی ہے، انسان کی خوش بختی اسی میں ہے کہ اس کی معرفت صحیح ہو، اور انسان کی بد بختی یہ ہے کہ اس کی معرفت صحیح نہیں ہو۔

انہوں نے زیارت اربعین میں امام صادق علیہ السلام کی دہن مبارک سے نکلے ہوئے بعض جملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا:زیارت اربعین کے 16ویں جملے میں ہم پڑھتے ہیں " وَ بَذَلَ مُهْجَتَهُ فِیکَ لِیَسْتَنْقِذَ عِبَادَکَ مِنَ الْجَهَالَهِ وَ حَیْرَهِ الضَّلَالَهِ" تمام انبیاء، ائمہ، علماء اور شہداء نے راہ خدا میں اپنا خون بہایا تا کہ ہمیں جہالت سے نجات دلا سکیں جو کہ انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

انہوں نے کہا: اگر کوئی شخص معرفت حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے ابتدائی مراحل پر توجہ دینی چاہیے، ان مقدمات اور مراحل پر توجی دینی چاہئے جن سے انسان معرفت کی منزلوں تک پہنچتا ہے، انسان جب عرفات میں مُحرم بنتا ہے اور حالت احرام میں ہوتا ہے تب کہیں جا کے معرفت کا آغاز کرتا ہے، وہ احرام جس کے بعد اس پر کچھ چیزیں واجب ہو جاتی ہیں اور کچھ چیزیں حرام ہو جاتی ہیں۔

خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: خانہ خدا کے طواف کا مطلب یہ ہے کہ جب تک ہمارا لباس، ہماری کمائی، ہماری خدمتیں اور یہاں تک کہ ہمارا کھانا، سونا اور جاگنا توحیدی نہیں ہوگا ہماری عبادت کبھی توحیدی نہیں ہو سکتی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .