۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
Eid

حوزہ / پاکستان، ایران اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،ایران سمیت ہندوستان پاکستان، عراق، افغانستان اور دیگر ملکوں کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نماز عید کے ان اجتماعات میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ فلسطین و مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعائیں کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ 10 ذی الحجہ کے دن کو خداوند متعال نے تمام انسانوں بالخصوص فرزندان اسلام کے لئے عید قرار دیا ہے۔ یہ دن ہمیں خلیل خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن ہے خدائے سبحان نے اپنے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خلوص و ایمان کو آزمانے کے لئے ان کا ایک سخت اور انوکھا امتحان لیا اور انہیں اپنے فرزند اسماعیل کو راہ خدا میں قربانی کرنے کا حکم دیا۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی اس فریضے کی دشواری کے باوجود تمام تر خلوص کے ساتھ اپنے بیٹے اسماعیل کو راہ خدا میں قربان کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پروردگار نے اپنی نبی ابراہیم کا خلوص آزما لینے کے بعد انہیں کامیابی کی سند عطا کی اور قربانی کے وقت ایک دنبے کو از راہ غیب بھیج کر حضرت ابراہیم کی قربانی کے اسباب فراہم کئے۔

یہ واقعہ در حقیقت دین اسلام کے پیروکاروں کو ایثار و فداکاری اور جذبہ اطاعت و بندگی کا سبق سکھاتا ہے۔

اسی مناسبت سے فرزندان اسلام ہر سال اسلامی کیلنڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ کی دس تاریخ کو عید مناتے ہوئے، سیرت ابراہیمی ع کی اتباع کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .