۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
News ID: 399837
16 جون 2024 - 09:06
روز عرفه

حوزہ / روز عرفہ کی بڑی فضیلت و اہمیت ہے اور یہ ایک عظیم دن ہے، یہی وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی نے بندوں کو اپنی اطاعت و بندگی کی طرف بلایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | روز عرفہ کی بڑی فضیلت و اہمیت ہے اور یہ ایک عظیم دن ہے، یہی وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی نے بندوں کو اپنی اطاعت و بندگی کی طرف بلایا ہے۔

شب عرفہ

یہ رات مبارک راتوں میں سے ہے، یہ رات قاضی الحاجات سے مناجات کی شب ہے، اس رات توبہ، قبول اور دعا مستجاب ہوتی ہے ۔ جو بھی یہ رات عبادت میں بسر کرے گا اسے ۱۷۰ سال عبادت کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔

اس رات کے چند مخصوص اعمال ہیں:

۱۔ اللھم یا شاھد کل نجویٰ ۔۔۔ الخ (اس دعا کو پڑھنا)

۲۔ تسبیحات عشر پڑھنا جن کو سید بن طاؤس نے (اقبال الاعمال) میں ذکر کیا ہے ۔

۳۔ اللھم من تعبا و تھیا، (اس دعا کو پڑھنا چاہئے جس کی تاکید عرفہ کے دن اور شب جمعہ میں بھی کی گئی ہے)

۴۔ زمین کربلا کی زیارت کرے اور عید قربان تک وہاں رہے تاکہ خداوند اسے اس سال کے شر سے محفوظ رکھے

اس دن چند اعمال مستحب ہیں :

۱۔ غسل

۲۔ زیارت امام حسین علیہ السلام

۳۔ نماز عصر کے بعد دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل زیر آسمان دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات میں حاضری کا ثواب ملے؟ اور اس کے گناہ معاف ہوں۔ اس کے بعد آئمہ طاہرین علیہم السلام کے حکم کے مطابق دعا پڑھے اوراعمال عرفہ بجا لائے اوریہ اعمال بہت زیادہ ہیں کہ اس مختصر صفحہ میں ان کا بیان ممکن نہیں پھر بھی حسب گنجائش ہم یہاں چندا اعمال کا ذکر کرتے ہیں۔

شیخ کفعمی نے مصباح میں فرمایا ہے کہ یوم عرفہ کا روزہ مستحب ہے بشرطیکہ دعا عرفہ کے پڑھنے میں کمزوری آنے کا خوف نہ ہو-

زوال سے پہلے غسل کرنا بھی مستحب ہے اورشب عرفہ و روز عرفہ زیارات امام حسین بھی مستحب ہے زوال کے وقت زیر آسمان نماز ظہر وعصرنہایت متانت اور سنجیدگی سے بجالائے اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون پڑھے بعد چار رکعت نمازپڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید کی قرائت کرے۔

۴۔ صحیفہ کاملہ کی ۴۷ویں دعا پڑھے۔

۵۔ امام حسین (علیہ السلام) کی دعائے عرفہ پڑھے۔ یہ دعا اس دن کے اہم ترین اعمال میں شمار ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .