۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے اعمال یوم عرفہ و مجلس عزا کا اہتمام

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے اعمال یوم عرفہ و مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے اعمال یوم عرفہ و مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔

اعمال یوم عرفہ میں مومنین و مومنات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ دعائے عرفہ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا جس کی تلاوت قاری مولانا ڈاکٹر محمد میثمی صاحب نے کی۔

بعد ازاں مجلس عزا سے مولانا سید اظہر حسین زیدی نے خطاب کیا۔

آخر میں چیئرمین صاحب نے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعا بھی فرمائی اور مرحومین ملت جعفریہ کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ دعائیہ مراسم میں مسئول شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف مولانا مجیر محمد میثمی بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .