حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین پالیسی بنانے کا مقصد زائرین کے قافلوں کو ریگولیٹ کرنا ہے، زائرین کو تنگ کرنا نہیں، بلکہ اُنہیں سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے ادارہ منہاج القرآن میں شیعہ علماء اور قافلہ سالاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر، علامہ افضل حیدری سمیت دیگر علماء اور قافلہ سالار موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تجویز دی گئی کہ زیارات کو بھی حج کی طرح بنایا جائے، اس مقصد کیلئے ہم نے ڈائریکٹرز زیارات بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈائریکٹرز بغداد، نجف، کربلا، مشہد، قم، کوئٹہ سمیت دیگر اہم متعلقہ مقامات پر ہوں گے جو زائرین کے قافلوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور زائرین کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سالار سے 10 فیصد سکیورٹی لی جائے گی، جو رقم قافلہ سالار زائر سے لے گا اس کا 10 فیصد حکومت کو دے گا، قافلے کی واپسی پر یہ سکیورٹی اسے واپس کر دی جائے گی، پھر ہم نے اس سکیورٹی کو 5 فیصد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیورٹی کا مقصد یہ ہے کہ زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے کہ کوئی قافلہ سالار انہیں لوٹ نہ سکے، انہیں بے یارو مدد چھوڑ کر نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قافلے کی تعداد مقرر کی ہے، قافلہ سالاروں نے کہا ہے کہ تعداد مقرر نہ کی جائے، لیکن واضح کرتے ہیں کہ ہم نے قافلے محدود نہیں کئے بلکہ ہم نے تعداد معلوم کی ہے کہ بتایا جائے کہ کتنے افراد جا رہے ہیں، تعداد معلوم کرنے کا مقصد زائرین کو ویزوں کی فراہمی میں معاونت اور ان کی حفاظت ہے، انفرادی افراد بھی زیارات کیلئے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور عراق کیساتھ معاہدہ کریں گے یہ ممالک ویزے دینے کے پابند ہوں گے۔ حکومتی پالیسی کا مقصد زائرین کو تحفظ دینا ہے سالاروں کو نہیں، قافلے لے جانے والی گاڑیوں کا بھی معائنہ ہوگا، رہائش کے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا پھر سالاروں کو اجازت دی جائے کہ وہ قافلے لے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایات ملی تھیں کہ قافلہ سالار یہاں بتا کر جاتے ہیں کہ وہاں ہوٹل میں رہائش دیں گے مگر ایک مکان کرائے پر لے کر دریاں بچھا کر زائرین کو ادھر بٹھا دیا جاتا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا سالار جن سہولیات کا کہہ کر بکنگ کرے گا، اسے وہ سہولیات دینا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو سہولیات دینا خیر کا کام ہے، حکومت اسے ہر صورت کرے گی، قافلہ سالاروں کو تحفظات ہیں تو حکومت کو آگاہ کریں، ان کے تحفظات دور کریں گے۔

حوزہ/وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ زائرین پالیسی بنانے کا مقصد زائرین کے قافلوں کو ریگولیٹ کرنا ہے، زائرین کو تنگ کرنا نہیں، بلکہ اُنہیں سہولیات فراہم کرنا ہے۔
-
محرم میں مجالس وجلوس عزاءایس او پیز کے تحت منعقدہونگے، علامہ عارف واحدی
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں مجالس و جلوس ِعزاءایس او پیز کے تحت منعقدہوں گے۔
-
زیارات کیلئے حج کی طرز پر منظم نظام کی ضرورت ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ تحریک بیداری کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ موجودہ مسائل کی بنیادی وجہ ایسے نظام کی عدم موجودگی ہے، جس کے باعث زائرین کو ویزہ کے حصول، سفر کے دوران،…
-
محرم الحرام کے حوالے سے صدر مملکت کی صدارت میں علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس
حوزہ/اجلاس میں صدر آزاد کشمیر، تمام صوبوں کے گورنر بشمول گلگت بلتستان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت جبکہ گورنر پنجاب ، وفاقی وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ، …
-
زائرین کے متعلق این سی او سی کا نوٹیفکیشن کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ عراق کی طرف سے پاکستانی زائرین کی جو تعداد مقرر کی گئی ہے اس میں پاکستانی ادارے کی طرف سے کمی کے فیصلے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔بیرون ممالک سفر…
-
پاکستانی عوام محب وطن ہونے کے ساتھ ساتھ محبان اہلبیت ؑ عاشق رسول ﷺ و عاشق اسلام ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ جغرافیائی لحاظ سے دیکھیں تو پاکستان ایشیا…
-
زیارت پالیسی میں فوری ترمیم و زائرین کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں، علامہ محمد حسین اکبر
حوزہ/ جعفریہ حج و عمرہ زیارات ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے راستے کھول دیئے ہیں اور ویزوں کا اجراء بھی شروع ہوگیا…
-
علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، وزیر مذہبی امور پاکستان
حوزہ/پشاور پریس کلب میں متحدہ شریعت محاذ پاکستان زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا علماء…
-
وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے اہم اجلاس
حوزہ/وزارت مذھبی امور میں کورونا بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر مذھبی امور جناب ڈاکٹر پیر نور الحق قادری کے زیر صدارت اھم میٹنگ ھوئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ…
-
صدرمملکت کی زیر صدارت علماء کا مشاورتی اجلاس
حوزه/صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا کہ نماز جماعت و اعتکاف کی انجام دہی کے لیے…
-
قومی ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں؛ متولی حرم امام رضا (ع)
حوزہ/ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متولی نے قومی ذرائع اور وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے زائرین کو دی جانے والی خدمات کی توسیع اور بہتر بنانے پر زور دیا۔
-
حکومت پاکستان ایران سے زائرین کی فوری واپسی کے لیے ضروری اقدامات کرے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تفتان بارڈرپر…
-
’’زیرسایہ خورشید‘‘ قافلوں کے تحت ایران سمیت دنیا کے 9ممالک میں 4000 تقریبات اور جشن کا انعقاد
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے یوتھ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کی جانب سے مختلف کاروان ’’زیر سایہ خورشید‘‘ کے عنوان سے ایران کے…
-
حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ:
کاروانِ حج کے ہمراہ آئے علماءِ کرام روشن شمع کی مانند ہوتے ہیں / روحانیٔ کارواں کا فریضہ حجاج کی خدمت اور ان کے صحیح اعمالِ حج کی انجام دہی ہے
حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین علی پروانہ نے کہا: واضح رہے کہ روحانیٔ کارواں کا فریضہ حجاج کی خدمت اور ان کے سفرِ حج کے دوران صحیح اعمالِ حج کی انجام دہی…
-
جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ''ساتویں سالانہ خاتون جنت کانفرنس'' منعقد+تصاویر
حوزہ/جماعت اہل حرم کے سربراہ اور خاتون جنت کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مفتی گلزار احمد نعیمی نے صدارتی خطاب میںکہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا…
-
-
پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے حرم امام رضا (ع) کی جانب سے خدمات کی فراہمی کی قدردانی
حوزہ/پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر نے اس ملاقات میں آستان قدس رضوی کی جانب سے بہترین سہولیات بہم پہنچانے اور پاکستانی زائرین کو ایام اربعین حسینی اور…
آپ کا تبصرہ