۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اتحاد امت کانفرنس

حوزہ/پشاور پریس کلب میں متحدہ شریعت محاذ پاکستان  زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے اگر علماء کی رہنمائی میں پالیسیاں بنائی جائے تو نتائج بہتر آسکتے ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پشاور پریس کلب میں متحدہ شریعت محاذ پاکستان  زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا علماء اور حکمران اگر اصلاح کی کوشش کریں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے اگر علماء کی رہنمائی میں پالیسیاں بنائی جائے تو نتائج بہتر آسکتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا علماء سے رہنمائی لینے ،اور مشاورت لینے سے مسائل حل ہوجائنگے علماء کرام نے کورونا وبا کے دنوں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں بہت اہم کردار ادا کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا حکومت اور علماء کے درمیان ایک رابطہ قائم رہنا چاہئے،چالیس سال سےاس ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ھےلسانیت کے نام پر اور قومیتوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کی گئی یہ ملک تا قیامت  تک قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ریاستی ادارے خاموش رہیں گے ، انتشار پیدا کرنے والے نہ سنی ہے نہ شیعہ نہ بریلوی، وہ دشمنوں کے آلہ کار ہیں دشمن کے آلہ کاروں کے ساتھ لا تعلقی کا اعلان کیاجائے ،نور الحق قادری نے مزید کہا کرونا ایس او پیز پر رپورٹ کے مطابق 70 فیصد مساجد میں  نے عمل درآمد کیا علماء کرام سے گزارش ہے عید کے دنوں میں بھی ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھیں ، انہوں نے کہا روز اول سے وزیر اعظم عمران نے جو پالیسی دی ہے وہ واضح ہے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مسجدیں بند نہیں ہوئی بڑی عید کے موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ رہنما اصول پر عمل درآمد ناگزیر ہے علماء کرام عید کے موقع پر رہنما اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے روز اول سے زمینی حقائق پر مبنی اقدامات اٹھائے کرونا اموات اور کیسز میں نمایاں کمی آرہی ہے ستمبر،اکتوبر میں پاکستان کا شمار کرونا سے محفوظ ترین ممالک میں ہو جائے گا اجلاس سے  پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور ، روح اللہ مدنی ،صاحبزادہ جنید مانکی شریف ، مقصود سلفی ، علامہ عابد حسین شاکری ، مولانا یوسف شاہ اور دیگر تمام مکاتب فکر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .