منگل 21 جولائی 2020 - 21:17
پاکستان میں آج ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا/عید قربان یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی

حوزہ/ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں آج ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا،عید قربان یکم اگست بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج ذی الحجہ 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق یکم ذی الحجہ مورخہ 23 جولائی، 2020 بروز جمعرات کو ہو گی جبکہ عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ ہو گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha