۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تعزیتی پیغام

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام مرید نقوی نے علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر حسین نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ مرید نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ متقی اور پرہیزگار عالم حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین نقوی (قدس سرّہ) کی رحلت کی افسوسناک خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کو مخلصانہ علمی و عملی مجاہدت و کوشش اور باصلاحیت افراد کی تربیت میں گزارا۔

انہوں نے کہا کہ میں مرحوم و مغفور کے لواحقین، شاگردوں اور عقیدتمندوں کی خدمت میں اس روحانی اور پارسا شخصیت کی رحلت پر تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم اور ان کے بھائی محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نقوی (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کے ساتھ ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .