۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا باقر نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا باقر نقوی کی پوری زندگی درس و تدریس میں گزری۔ مرحوم و مغفور استاذ العلماء علامہ محمد یار شاہ نجفی کے شاگرد تھے۔

صدر وفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید نقوی نے الگ الگ پیغام میں مولانا باقر نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے قومی ملی نقصان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا مولانا باقر نقوی کی پوری زندگی درس و تدریس میں گزری۔ مرحوم و مغفور استاد العلماء علامہ محمد یار شاہ نجفی کے شاگرد، جبکہ انہوں نے علامہ محمد باقر ہندی چکڑالوی، شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی سے بھی کسب فیض کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم جامعة المنتظر کے طالب علم بھی رہے، ان کے پاکستان اور دنیا بھر میں شاگردوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ مرحوم و مغفور استاد العلماء علامہ سید محمد یار شاہ نجفی کے انتقال کے بعد مدرسہ علمیہ دارالہدیٰ علی پور میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

آخر میں انہوں نے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کی دعا اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم کی تلقین کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .