۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
1

حوزہ/ خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے سابق صدر’’حاجی صفدر کرملی‘‘ گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے سابق صدر’’حاجی صفدر کرملی‘‘ گزشتہ روز ممبئی میں انتقال کر گئے۔

مرحوم ایک مدت تک خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے صدر رہے ہیں، مرحوم کافی غریب پرور تھے، اہل بیت علیہم السلام سے انہیں خاص عقیدت تھی، جلوس عزا میں ہمیشہ سب سے آگے رہا کرتے تھے اور بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے تھے۔

انہوں نے ممبئی کے علاقے ڈونگری میں واقع مشہور پالا گلی کا نام بدل کر حضرت عباس علیہ السلام اسٹریٹ رکھا ، نیز ایک اور سڑک کا نام حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے نام سے منسوب کرایا، اسی طرح حضرت عباس اسٹریٹ کے سامنے گیٹ بنو اکر اس کا نام ’’باب الشہدا‘‘ رکھا، مرحوم غریبوں کی کافی مدد کیا کرتے تھے اور بہت ہی متواضع شخصیت تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .