حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے قم المقدسہ میں صدر ایران کے معاون برائے پارلیمانی امور، شہرام دبیری سے ملاقات کی ہے۔
انہوں نے اس ملاقات کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہر روز مختلف خبررساں اداروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مظلوم مسلمانوں کی شہادت کی افسوسناک خبریں سننے کو ملتی ہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا: اسلامی تعلیمات اور قرآنی مکتب کے مطابق، اگر دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی مسلمان کا خون ناحق بہایا جائے تو تمام مسلمان اس کے متعلق ذمہ دار ہیں اور اس ظلم کے خلاف قیام کرنا ان پر فرض ہے۔