۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی سبحانی

حوزه/ حضرت آیت اللہ سبحانی نے آج صبح قم میں 13 ویں صدارتی انتخاب، دیہی اسلامی کونسل کہ چھٹی ، مجلس خبرگان کی وسط مدتی میٹنگ میں حصہ لیا اور موبایل بیلت باکس نمبر 162 میں اپنا ووٹ ڈالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق ، حضرت آیت اللہ سبحانی نے آج صبح قم میں 13 ویں صدارتی انتخاب، دیہی اسلامی کونسل کہ چھٹی ، مجلس خبرگان کی وسط مدتی میٹنگ میں حصہ لیا اور موبایل بیلٹ باکس نمبر 162 میں اپنا ووٹ ڈالا۔

موصولہ خبر کے مطابق: مرجع تقلید نے ووٹنگ کےوقت لوگوں سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی گزارش کرتے ہوئے کہا: جو بھی ملک میں نظم کے خواہاں ہیں وہ اس عظیم کام میں شریک ہوں۔

حضرت آیت اللہ سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی کو مستحکم کرنے کے لئے انتخابات میں عوام کی موجودگی اور قوم کے عزم کا ایک اہم کردار ہے، انہوں نے مزید کہا: ملکی مفادات اور معاشرتی زندگی کو ایک قابل منتظم کی ضرورت ہے جو عوام کے ذریعہ منتخب ہوا ہو۔

انہوں نے زور دے کر کہا: ’’ ان سب لوگوں کو جو اپنے ملک اور وطن سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کو انتخابات کے سنجیدہ معاملے میں حصہ لینا ضروری ہے جو کہ اسلامی جمہوریہ کے نظام اور  تحفظ کی بنیادیں ہیں، جن میں سب سے اہم بنیاد قوم کا انتخابات میں شرکت اور نمائندوں کی تقدیر کا تعین ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .