۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
حجت الاسلام عباسی قزوین

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ قزوین نے کہا کہ ایرانی قوم، آئندہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شریک ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین میں حوزہ نیوز کے نمائندے سے بہار کی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی نے کہا کہ موسم کی تبدیلیوں کے ساتھ ہماری اندرونی حالت اور دلوں میں بھی تبدیلی رونما ہونا چاہیے۔

استاد حوزہ علمیہ قزوین نے کہا کہ فطرت میں ارتقاء انسانوں میں تبدیلی کا ذریعہ ہونا چاہئے، یعنی، رجحانات، ارادے، بصیرت، اور انسانی شعور میں تبدیلی رونما ہونی چاہیے، لہذا سال کی دعاؤں میں سے ایک دعا"حَوِّلْ حَالَنَا إِلَی أَحْسَنِ الْحَالِ"ہے،یعنی خدایا ہمارے حالات کو بہترین حالات میں بدل دے۔اس دعاکے ساتھ، انسان اپنی کمال طلبی کو ثابت کرتا ہے اور سب سے بہتر کو چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں عظیم ارتقاء کے لئے، ہمیں اچھی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ کہاں سے شروع کریں اور کہاں پر ختم۔

حوزہ علمیہ قزوین کے سابق مدیر نے مزید کہا کہ نوروز موجودہ صورتحال سے نکلنے اور نئی اور مطلوبہ تبدیلی تک رسائی کا نام ہے اور یہ ایام فطرت اور اللہ تعالی کی طاقت میں تبدیلی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین عباسی نے آئندہ چند مہینوں بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کو ایک اہم موضوع قرار دیا اور بیان کیا کہ دشمن پوری طرح سے انتخابات میں لوگوں کی شرکت کو کم کرنے کی کوششں میں لگے ہوئے ہیں تاکہ دیکھے کہ اسلامی انقلاب کے دوسرے مرحلے میں عوام گزشتہ ادوار کی طرح اب بھی میدان میں اترتے ہیں یا نہیں؟لہذا، یہ انتخابات مختلف زاویہ سے عالمی استکبار کے لئے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن انتخابات کو ایک بہترین فرصت کے طور پر استعمال کریں گے اور اتنی ساری پابندیوں اور دھمکیوں کے تناظر میں یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کس قدر ان انتخابات میں شرکت کرتے ہیں۔

استاد حوزہ علمیہ قزوین نے بتایا کہ ایرانی قوم، آئندہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شریک ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .