۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اقبال بهمنی

حوزہ/ شہر سنندج کے نائب امام جمعہ و سنی عالم دین نے کہا کہ بہت ساری روایات میں ظہور پر نور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی طرف اشارہ ہوا ہے اور اس حوالے سے رسول خدا(ص)فرماتے ہیں کہ اگر دنیا کی زندگی میں سے ایک دن باقی ہو تو، خدا اس دن کو اتنا طولانی کرے گا تاکہ ایک شخص قیام کرے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ کردستان کے شہر سنندج کے سنی نائب امام جمعہ مولوی اقبال بہمنی نے اپنے جمعے کے خطبوں کے دوران کہا کہ نئے شمسی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ تمام مریضوں کو شفا دے اور ملت ایران کو ہر میدان میں کامیاب قرار دے۔

شہر سنندج کے نائب امام جمعہ نے ملکی خودمختاری اور معیشت کی ترقی و خوشحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مقام معظم رہبری نے اس سال کو ایجادات،حمایت اور رکاوٹوں کو دور کرنے کا سال قرار دیا ہے یہ مقام معظم رہبری کی معیشت اور مشکلات کے مسائل پر گہری نظر کی دلیل ہے۔

مولوی بہمنی نے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے بیان کیا کہ بہت ساری روایات میں ظہور پر نور حضرت امام مہدی علیہ السلام کی طرف اشارہ ہوا ہے اور اس حوالے سے رسول خدا(ص)فرماتے ہیں کہ اگر دنیا کی زندگی میں سے ایک دن باقی ہو تو، خدا اس دن کو اتنا طولانی کرے گا تاکہ ایک شخص قیام کرے اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے۔

شہر سنندج کے سنی نائب امام جمعہ نے ہفتہ سربازان گمنام امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ ان عظیم افراد کے ساتھ مخصوص ہے جنہوں نے گمنامی کی حالت میں ملت ایران کی امن و امان اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے اپنے دن رات کو ایک کردیا ہے۔

مولوی اقبال بہمنی نے امن و امان کے مسئلے کو تمام بشریت کیلئے ایک اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کے اس طویل المدت عرصے میں سربازان گمنام امام زمان علیہ السلام نے اپنی پوری طاقت سے نا امنی پھیلائے جانے کے خلاف اور ملت ایران کے دشمنوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اس نظام کی سربلندی کیلئے بہت سارے شہداء کو بھی پیش کردیا ہے۔

آخر میں،نائب امام جمعہ شہر سنندج نے تقوی اور پرہیزگاری کو اخلاقی نقطہ نظر سے فضیلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ  تقوی اور پرہیزگاری کا مطلب یہ ہے کہ نیک کاموں کی انجام دہی میں ہمارا معیار خدا اور اس کے بندوں کی رضامندی ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .