۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رهبر انقلاب

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت اور اسلامی جمہوری ایران کے دن کی سالگرہ کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 1 ہزار اور 845 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے رہبر انقلاب معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کو ایک خط میں بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .