منگل 10 فروری 2026 - 14:54
رہبر معظم انقلاب کا اعیاد شعبانیہ اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کا حکم

حوزہ/ رہبرِ انقلاب اسلامی نے چیف جسٹس کی درخواست پر سرکاری تعزیرات کے تحت سزا یافتہ دو ہزار ایک سو آٹھ (2108) قیدیوں کی سزا میں معافی، تخفیف اور تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلاب اسلامی نے چیف جسٹس کی درخواست پر سرکاری تعزیرات کے تحت سزا یافتہ دو ہزار ایک سو آٹھ (2108) قیدیوں کی سزا میں معافی، تخفیف اور تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین محسنی اژہ‌ای نے اعیادِ شعبانیہ اور انقلابِ اسلامی کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای کو ایک خط کے ذریعے ان قیدیوں کے لیے معافی، سزا میں کمی اور تبدیلی کی درخواست کی تھی، جسے منظور کر لیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha